18 اکتوبر 2010 - 20:30

ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی نےکہا ہےکہ ملک کی ایٹمی صنعت کےسلسلے میں خوشخبری کا جلد ہی اعلان کیاجائے گا۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی ایک کامیابی ایٹمی ٹیکنالوجی ہے جس میں اب تک اسی فیصد پیشرفت ہو ئی ہے اور مزید بیس فیصد پیشرفت کے بعد اس کا نتیجہ سامنے آ ئے گا اور جلد ہی اس کا اعلان کردیا جائے گا۔علی اکبرصالحی نے مزید کہا کہ اس شعبے میں ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کامیابی کی صورت میں، جابر قوتوں کی پابندیاں مذاق بن کررہ جائیں گی۔ڈاکٹر سید علی اکبرصالحی نے کہا کہ آئندہ ہفتے تیل پیدا کرنے کے شعبے میں بھی ملت ایران کو خوشخبری دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110